تنویر غدیر سمینار
باسم القدیر
"" عید غدیر خم میری امت کی بافضیلت ترین عیدہے "" {پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم}
عرب کے تپتے ہوئے بیابان میں غدیر خم کے مقام پر شمس رسالت کے چمکتے ہوئے ہاتھوں پرقمر ولایت کی مقدس ضیاء پاشیاں آج بھی لحظہ بہ لحظہ اہل ولاء کے پاکیزہ دلوں کو گرما رہی ہیں،اسی تاریخ سازنقطہ عطف کے نجات بخش زاویوں اوردرس آموز دریچوں سے کسب فیض کرنے کی غرض سے ایک بین الاقوامی علمی ادبی عظیم الشأن سمینارتنویر غدیر کا اہتمام کیا جارہاہے جس میں مندرجہ ذیل موضوعات پر مقالہ نویسی کا ایک جامع مقابلہ ترتیب دیا گیا ہے ۔اردو زبان اہل قلم ، محققین، ادباء اور شعراء حضرات سےاستدعا ہے کہ اپنی قلمی کاوش سے مومنین کو بہرہ مند فرمائیں ۔
سمینار میں مقالہ نویسی کے لیے موضو عات
|
علمی ١ ) غدیر کی اہمیت و عظمت ٢ ) غدیر ، اکمال دین اور اتمام نعمت ٣ ) خطبہ غدیر کی گہرائیاں ٤) ولایت و امامت قرآن کریم کی نظر میں ٥) ولایت و امامت اہل بیت علیہم السلام کی نظرمیں ٦ ) ولایت و امامت صحابہ کی نظر میں ٧) ولایت و امامت اہل سنت کی نظر میں ٨) اعلان ولایتـ بقاء رسالت ٩) عشیر سے غدیر تک ١٠) کربلا سے غدیر تک ١١) خطبہ غدیر اور خلافت بلافصل حضرت امیرعلیہ السلام ١٢) فراموشی غدیر کی سازشیں اور نتائج ١٣) کتاب مستطاب ''الغدیر'' پر ایک طائرنہ نگاہ ١٤) کتاب مستطاب '' عبقات الانوار '' کے حصہ حدیث غدیر کاایک طائرنہ جائزہ www.urdublogfa.com Tell: 0098-511-2563085 Mob: 09359750753 |
ادبی ١٥) شعراء غدیر کا تعارف ١٦) غدیر شعراء عرب کے کلام میں ١٧) غدیر شعراء فارس کے کلام میں ١٨) غدیر شعراء اردوکے کلام میں ١٩ ) نظم غدیریہ ٢٠) غدیر خم کے عنوان پر اپنا منظوم کلام ٭٭٭٭٭ ممتاز مقالات پر نفیس انعامات سے نوازا جائے گا شرائط مقالہ : مقالہ نویسی کے عمومی شرائط کا لحاظ رکھنا ضروری ھے مثلا: مقالہ علمی تحقیقی ہو اور منابع ذکرکیے جائیں،ٹائپ شدہ یا خطی قابل خوانا ہو اور A4کے حد اقل 12 صفحات پر مشتمل ہو وغیرہ۔ مقالہ کے ارسال کی آخری تاریخ :اول ذی الحجہ ١٤٣١ھ مقام تحویل مقالہ : مشہد مقدس ،چہارراہ شہداء، شیرازی ١٧ نمائندگی جامعة المصطفی ۖ العالمیہ، اتحادیہ انجمن ھا ی فرہنگی طلاب بزم رأفت (انجمن شعر و ادب اردو زبان) |
تحت اشراف دفتر