خداوند عالم کی عنایات اور مشہد مقدس میں آیت اللہ العظمی سید محمد تقی مدرسی کے دفتر کے ثقافتی ادارہ اور آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن کے تعاون سے جناب مولانا سید سبط حیدر زیدی کے ذریعہ اردو زبان ترجمہ ہوکر یہ کتاب شائع ہوگئی ہے. یہ کتاب ان تحریکوں کے بارے میں ہے کہ جو واقعہ کربلا اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد سے زمان غیبت صغری تک آئمہ طاہرین علیہم السلام کی رہبری و راہنمائی میں وجود پاتی رہی ہیں. مؤلف محترم نے اس کتاب میں اس نظریہ کی رد کرتے ہوئے کہ جو اس زمانے کو زمانہ خاموشی اور مصیبت سے تعبیر کرتے ہیں، ایک جہادی، انقلابی، فداکاری وغیرہ کے عنوان سے یاد کیا ہے اور اظہار کیا ہے کہ آئمہ طاہرین علیہم السلام نے اس زمانے کی ان تحریکوں وغیرہ کے ذریعہ بشریت کی راہ کو آج تک کے لیے بدل دیا. قابل ذکر ہے کہ اس کتاب کا اصلی نسخہ عربی زبان میں « التاریخ الاسلامی دروس و عبر» کے نام سے ہے اور فارسی زبان میں « امامان شیعہ و جنبش ہای مکتبی » کے نام سے ترجمہ ہوکر آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن کے ذریعہ 5 مرتبہ زیور طبع سے آراستہ ہو کر منتشر ہوچکا ہے اور اب چھٹی مرتبہ طبع ہونے والا ہے.